ہم نیوز کے پروگرام ’’ نیوز لائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے،ابھی گورنر راج کی بات نہیں ہوئی ، کل کا پتہ نہیں۔
پی ٹی آئی تو چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے اور وہ سیاسی شہید بنیں ، میری پوری کوشش ہو گی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہ بنایاجائےگا۔
جو ملک دشمنی پر اتر آئیں ان کیلئے کیا رول پلے کیا جا سکتا ہے ،یہی لوگ تھے جنہوں نے چین کے صدر کے دورے کے دوران دھرنا دیا۔
ملائیشیا کا وزیراعظم آیا تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ،آئی ایم ایف کو خط کس نے لکھے تھے ؟انہوں نے بھی آنسو گیس شیل خرید رکھے ہیں،جو کرتوت بانی پی ٹی آئی نے کیے وہ بھگتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے ،بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ انہیں این آر او دیا جائے ،یہ ڈی چوک آ بھی جائیں تو یہاں آ کر کیا کریں گے ،یہ ماضی میں بھی کندھوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔
ان کی پھر خواہش ہے کہ انہیں بیساکھیوں سے لایا جائے ،یہ آ کر سرکاری املاک کو جلائیں گے تو کیا انہیں ہار پہنائیں گے۔
جب سےعلی امین گنڈا پور کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا وہ متعلقہ مقام پر نہیں پہنچیں گے،علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں پہنچیں گے ،صوبائی حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔