0

جس طرح سے احتجاج ہو رہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد سمیت افسران، اہلکاروں کے حوصلے بلندہیں، پی ٹی آئی سے کل اپیل کی تھی یہ احتجاج کا موقع نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کے ڈی چوک دھرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے راستے بند ہونے سے شہریوں کوپریشانی ہے جس پرمعذرت خواہ ہوں،ہرسیاسی جماعت کواحتجاج کاحق ہے۔

ہرسیاسی جماعت کو احتجاج کا حق ہے لیکن اس طریقے سے نہیں،ہرپاکستانی کواظہاری رائے کا حق ہے لیکن ان دنوں اجازت نہیں دیں گے۔جس طرح سے احتجاج ہورہاہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،

پی ٹی آئی والے احتجاج کے معاملے پر نظرثانی کریں، وزیر داخلہ نے کہا کہ ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتاہے کہ جو آرہے ہیں ان کے پاس ہتھیار ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے پاکستانی پھر کسی جماعت کے رکن ہیں،انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے،ہم نے آنے والے مہمانوں کو یقین دلانا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراسلام آباد دھاوا بولنے آرہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس،قانون نافذکرنے والے ادارے،انتظامیہ اپناکام پوراکریں گے،کسی کی خواہش پرپوراملک بند نہیں کرسکتے، محسن نقوی نے کہا کہ کسی ایک پولیس افسراوراہلکارکے پاس ہتھیارنہیں ہے،صرف ایس پی کے پاس ہتھیارہے لیکن وہ بھی اپنے ساتھ نہیں رکھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply