وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آ ف ریونیو کے”کی پرفارمنس انڈیکس“ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو سٹرکچر اور سروس ڈلیوری، پلس پراجیکٹ، ریونیو ریکوری، لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کو بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کے پی آئی سسٹم کے تحت جوڈیشنل ممبرز، ممبر ٹیکس، ممبر کالونیز اور ممبر کنسولیڈیشن کی پرفارمنس کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
دیہی مرکز مال اور پی ایل آر اے میں انتقال کی بروقت تصدیق کا عمل مکمل کرنے پر سکور اپ ڈیٹ ہوگا۔ سب رجسٹرار آفس کی کارکردگی رجسٹری کی بروقت تصدیق سے منسلک ہو گی۔
کے پی آئی سسٹم کے تحت انتقال سے متعلق امور اوراراضی ریکارڈ کی تصحیح بھی کے پی آئی سکور میں شامل ہوگی۔
”پلس پراجیکٹ“کے تحت ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت بھی کے پی آئی میں شامل ہو گی۔ وارثتی انتقال کے کیس میں فیلڈ رپورٹ بھی کے پی آئی کا حصہ ہو گی۔
عوام کی سہولت کے لئے اختراعی اقدامات، پالیسی ریفارمزسے بھی افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔ عدالتی مقدما ت نمٹانے پر کے پی آئی سکور میں اضافہ ہوگا