اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد انتخابات روکے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 9اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔