عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک پروگرام 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کے لیے تھا ، وہ جلد ہی کسان کارڈ سے متعلق خوشخبری عوام کو سنائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف پروگرام کا اچھاردعمل آیاہے،پنجاب میں ریلیف دینے پر باقی صوبائی حکومتوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بجلی ریلیف سے متعلق 2 پروگرامز کا اعلان کیاتھا، ایک پروگرام 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کے لیے تھا،دوسرا پروگرام سولر پینلز کا تھا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ جلد کرنے جارہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب تمام پراجیکٹس کو خود مانیٹر کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی ویب سائٹ پر7 لاکھ سے زائد افراد وزٹ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر 2ماہ کےلیے ریلیف دیاگیا، دیگر صوبے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی کاپی کرتے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کوکرایہ کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔