سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں زاہد خان نے کہا ہے کہ ایک نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کا نام و نشان نہیں۔
زاہد خان نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا۔ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کے بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔