0

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن خان المعروف ببلی خان کو اینٹی کرپشن حکام میانوالی نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق عبدالرحمان ببلی خان کو حلقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

عبدالرحمن خان اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی پہنچے تو سرکل افسر اینٹی کرپشن نے ان کو حراست میں لے لیا۔

سابق صوبائی وزیر کو ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ، محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن ببلی خان کو تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی سرکل میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply