اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں بلکہ نگراں حکومت نے کیا تھا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگراں حکومت نے کیا تھا۔ آپ فیصلہ کر لیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان ؟
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے۔ لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے پانی کہاں سے آئے گا؟
یہ بھی پڑھیں:
وفاقی وزیر آبی وسائل سینیٹر مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں۔ آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں، واپس بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائے گی۔