سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی،جو ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔
سکھر ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی،ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔
بجٹ کے بعد مہنگائی عوام پر اثر انداز ہوئی ہے،بجلی کے بلوں پر حکومت نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر بیراج کے معاملے پر لیڈرشپ مجھ سے متفق ہے۔