0

شدید بارشوں کی پیشگوئی ، نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ

شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے.

کمشنرراولپنڈی انجینئر عامرخٹک نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے پیش نظر نالہ لئی پر جاری مشقوں کا جائزہ لیا۔

فرضی مشقوں میں واسا، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے حصہ لیا۔مشقوں کے دوران نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا محمد سلیم نے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور مشقوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا مون سون بارشوں کی صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مون سون بارشوں کے دوران مانیٹرنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں، واسا سمیت تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں دریاں میں پانی کا بہا مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان اور گلگت، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply