0

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی نے پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دیدی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کےمقام پر جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، قیادت نے صوبہ پنجاب کے تمام کارکنان کو جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔

رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو کرنے جارہے ہیں ۔ جس کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو جلسے کی اجازت ملی ہے، جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply