0

پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق پاکستان ریلو یز کی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر ہو گا، یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی۔

اس رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، رعایت کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply