کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والوں میں سے 105 قیدیوں کا سراغ مل گیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ، سرچ آپریشنز کے دوران قیدیوں کا سراغ لگایا گیا ، دیگر 111 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو پہلے مرحلے میں ملیر جیل منتقل کیا جا رہا ہے، دوسرے مرحلے میں فرار کے مقدمے میں پولیس کے حوالے کیا جائے گا، رضا کارانہ واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت کی جائے گی۔
جیل حکام نے مزید بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی بھی اٹھا لی گئی، ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سکیورٹی بڑھا کر ایف سی اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔









