0

موٹر وے پولیس کی بڑی کارروائی، 2 ہزار کلومضرصحت گوشت برآمد

موٹر وے پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ دو مشکوک ویگنوں کو روک کر کارروائی کے دوران 2 ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے قریب پیش آیا جہاں پولیس نے مشکوک نقل و حمل پر گاڑیوں کو چیک کیا۔

پکڑے گئے گوشت کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ یہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے پولیس نے ملزمان کو فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے حکام کے حوالے کردیا۔

حکام کے مطابق مضرصحت گوشت تلف کردیا گیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہیں، موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ طور پر بڑی مقدارمیں ناقص گوشت کی مارکیٹ میں ترسیل روکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply