پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی کراٹے چیمپئن شاہدہ عباسی اور صابرہ گل نے ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے اپنی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا، نواز شریف نے دونوں باہمت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی یہ نونہال بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی ہی باصلاحیت اور محنتی نوجوان نسل کی ضرورت ہے اورمستقبل میں بھی ان کی بھرپورسرپرستی کی جائے گی۔
صدرن لیگ نے دونوں کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ نوجوانوں خصوصاً خواتین کی ترقی کی حامی رہی ہے۔









