0

محکمہ موسمیات کی ذی الحج کے چاند سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ذی الحج کے چاند سے متعلق پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ذی الحج کےچاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر ہوگی۔ 7 جون کو چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،7 جون کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اگر ذی الحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی آفس ہو گا، اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان  بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply