ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا ہوا میں باتیں کر رہے ہیں میں ان کی کسی بات سے اتفاق نہیں کرتا ، یہ سب کو پتہ ہے فیصل واوڈا کا نام سینیٹ کیلئے کہاں سے آیا تھا۔
مراد سعید سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جب اور جس وقت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہیں گے مراد سعید باہر آئیں گے۔
پروگرام میں موجود فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں اپنا تجزیہ وقت سے پہلے دیتا ہوں، یہ لوگ 9مئی سے بھاگ نہیں سکتے، میں نے پی ٹی آئی میں کالے کوٹ اور ٹائی والے نہیں دیکھے تھے۔ جس دن بانی پی ٹی آئی باہرآئیں گے تو ان میں سے کوئی بھی نظر نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست سکھائی ہے، یہ الگ بات ہے وہ بھول گئے ، لیکن مجھے جوپڑھایا تھا وہ مجھے آج بھی یاد ہے، پنجوتھہ سے پوچھیں کہ آپ اس پارٹی میں کب سے آئے ہیں، ہم نے شروع سے اس پارٹی میں تھے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے پارٹی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان کو صلہ یہ ملا کہ جس دن رہائی تھی اچانک سے حماد اظہر نمودار ہو گئے ، حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ مراد سعید بھی باہر آنے والے ہیں، میں نے اسی وقت ٹویٹ کیا کہ مراد سعید نہیں آئیں گے۔ میرے ٹویٹ کے ٹھیک 2 دن بعد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب نے کہا مراد سعید کو نہیں آناچاہئے۔