0

مخصوص نشستوں پر فیصلہ پارلیمان نے ہی کرنا ہے، خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جس جماعت نے الیکشن نہیں لڑا اسے مخصوص نشستیں ملنے پر آئین خاموش ہے، آئین سازی تک سپریم کورٹ کو یہ معاملہ پارلیمان میں بھیج دینا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر قائم ہے، اور دونوں جماعتوں میں اچھے تعلقات ہیں ، پی پی اور ن لیگ ایک دوسرے تعاون کر رہی ہیں اور بجٹ پر بھی کریں گے ۔ مخصوص نشستوں پر فیصلہ پارلیمان نے ہی کرنا ہے اور یہ اس کے ہی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آبزرویشن ہے کہ مئی میں مہنگائی توقعات سے کم ہوئی ہے، پاکستان میں شائد یہ تاریخی سال ہو گا جب تجاری خسارہ نہیں ہو گا یا بہت کم ہو گا۔ پاکستان کا روپیہ مستحکم ہے ، ملکی ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک گروہ ہر وقت دھمکیوں پر انحصار کرتا ہے ، پاکستان میں اس وقت لوگوں کو معاشی ریلیف محسوس ہو رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply