0

پاک افغان تجارت ، کارگو گاڑیوں کے عملے کیلئے پاسپورٹ ، ویزا کی شرط ختم

پاک افغان تجارت کیلئے کارگو گاڑیوں کے عملے کیلئے پاسپورٹ ویزا کی شرط ختم کر دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور ارباب قیصر حمید کے مطابق  کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو دونوں ممالک نے پہلی بار پاسپورٹ ویزا کی شرط ختم کرکے اس کے بجائے طورخم سمیت دیگر سرحدی گزرگاہوں پر عارضی داخلے کی دستاویزات کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

ارباب قیصر حمید کے مطابق پیر کو 4 افغان کارگو گاڑیاں پاسپورٹ ویزا کے بغیر طورخم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئیں جہاں کسٹم ٹرانزٹ عملے نے انہیں عارضی داخلے کی دستاویزات فراہم کیں۔

ارباب قیصر کے مطابق یہ پالیسی افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ایگریمنٹ 2010 میں شامل تھی تاہم عملدرآمد اب شروع ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا دیرینہ حل طلب مسئلہ تھا، اس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply