0

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یو این میں مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے،پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بھی اجاگر کرے گا،پاکستان واضح کرے گا بھارتی اقدامات خطے میں امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply