0

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چارالگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اورریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی مہران ٹاؤن میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پرایک شخص زخمی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تیسرے واقعے میں اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا نشانہ ایک خاتون اور 14 سالہ لڑکا بنے، دونوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

چوتھا اورسب سے افسوسناک واقعہ بلدیہ رئیس گوٹھ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا،ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی مزاحمت قراردیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply