0

حیدرآباد میں آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم، 83 فیڈرز بند

حیدرآباد: شدید آندھی اورمٹی کے طوفان کے باعث شہر بھر میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

حیسکو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب طوفانی ہوا اور گرد و غبار کے باعث 83 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہو گئی، جس کے نتیجے میں شہر کا آدھے سے زائد حصہ گزشتہ 7 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے۔

حیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 148 فیڈرز میں سے 140 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 65 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، جب کہ باقی 83 فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حیسکو کی ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں اورمرمت کا عمل تیزرفتاری سے جاری ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، جلد ازجلد بجلی کی فراہمی مکمل بحال کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply