کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں ریلوے ٹریک کے قریب مبینہ کریکرحملے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، واقعہ میں خوش قسمتی سےایک موٹرسائیکل کومعمولی نقصان پہنچا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق، جائے وقوعہ پرکرائم سین یونٹ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف ممکنہ طور پر رینجرز کی قریبی چوکی تھی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے، مزید معلومات آنے تک سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔









