0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply