0

13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )وزیراعظم شہبازشریف کو گندم درآمدگی تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے ابتدائی تحقیقات کے اہم نکات حاصل کرلیے جس میں تیرا لاکھ میٹرک ٹن یعنی 125 ارب روپے کی ناکارہ گندم درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے ابتدائی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیرا لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیٹرے پائے گئے۔

سابقہ پی ڈی ایم حکومت نے جولائی 2023 میں گندم درآمدگی سے متعلق فیصلہ معلق رکھا تھا، نگران حکومت کے دور میں 250 ارب کی لاگت کی 28 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان لنگراندازہوئی، موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درآمد گندم پاکستان پہنچی۔

مجموعی طور پر پاکستان سے گندم درآمد گی کیلئے ایک ارب10 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر گئے،اکتوبر 2024 میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی،نومبر 2023 میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ساڑھے3 لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم دسمبر 2023 میں درآمد کی گئی، گندم کے 70جہاز6 ممالک سے درآمد کئے گئے، پہلا جہاز پچھلے سال 20ستمبر کو اور آخری جہاز 31 مارچ رواں سال پاکستان پہنچا تھا۔

جنوری 2024 میں سات لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، فروری 2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی تھی،باہر سے گندم 280 سے 295 ڈالرز پرمیٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

وزارت خزانہ نے نجی شعبہ کے ذریعے صرف دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply