0

پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے 5لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے خط کا جواب دیتے ہوئے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی۔

پی ٹی اے کے جواب کے مطابق نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا، ملک میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمیں ہیں۔

قانونی طور پر پی ٹی اے سمیں بلاک کرنے کا پابند نہیں ہےاور نہ ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کا اطلاق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پرہوتا ہے،ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمیں بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچے گا۔

خیال رہے کہ ایف بی آر نے چند روز قبل 5لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر موبائل سمیں بلاک کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5لاکھ6 ہزار671 افراد کی فہرست بھی  جاری کی تھی ۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے پی ٹی اے اور موبائل آپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply