0

خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک سال پہلے فوجی تنصیبات پر حملے کئے ،اندرون خانہ جو بغاوت کی کوشش ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غلامی نامنظور کے نعرے لگانے والوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ،اب کہتے ہیں ، فوج سے مذاکرات کریں گے، سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہونگے، اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا، پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، حملے کی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کو اب پتہ چلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں، ہمیں تو پہلے کا پتہ ہے، اب پارٹی ان لوگوں نے وکلا کے حوالے کردی، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کو سزائیں ہونی چاہئیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات ایک جیسے نہیں ہوتے،
مولانا فضل الرحمان کیخلاف ماضی میں بیانات دیتے رہے، اب بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں، سب کا احتساب ہو گا ،آئین و قانون کے تحت ہو گا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply