آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مر کر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کر کے بینائی دے گئے۔
منڈی بہاؤالدین کے معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرحوم اپنی ساری عمر علاقہ میں آنکھوں کے مریضوں کا علاج کرتے رہے۔
جن کی وفات پر گوجرانوالہ کے ڈاکٹر عرفان قیوم نے کامیاب آپریشن کر کے مرحوم آئی سپیشلٹ ڈاکٹر رفیق امجد کی آنکھوں کے کورنیا کو دو بچیوں میں لگا دیا۔
14 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ رابعہ کی کامیاب آپریشن کے بعد بینائی بحال ہو گئی۔
ڈاکٹر رفیق امجد نے ساری عمر منڈی بہاؤالدین میں بسر کی اور اپنے شہر کے آنکھوں کے مریضوں کا علاج کیا۔