0

کفایت شعاری مہم، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کیلئے بجٹ میں تنخواہ مختص نہ کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے لئے آئندہ بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں کی جائے گی، تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں کے بجلی اور گیس کے بل محدود کرنے، موسم گرما کے دوران وفاقی وزارتوں میں دن گیارہ بجے سے پہلے ائیرکنڈیشن چلانے پر پابندی اور موسم سرما کے دوران دن گیارہ بجے کے بعد ہیٹر چلانے پر بھی پابندی لگائے جائے گی۔

آئندہ بجٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مقررہ اور منظور شدہ بجٹ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ بجٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو سپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی، صرف قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply