0

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ ہفتے کو اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، چترال، سوات، دیر، کوہستان، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply