لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سردار سلیم حیدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مجھے گورنر نامزد کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔