0

نواز شریف کا گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک میں گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے گندم کی خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی۔ انہوں ںے کہا کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیر اعظم شہباز شریف کو 6 مئی کو لاہور طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 6 مئی کو گندم اسکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ نواز شریف نے کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25 روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply