اسلام آباد سےکراچی جانےوالی نجی ایئرلائن تاخیرکاشکار،مسافروں کا احتجاج جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کے مسافروں نے مختلف کاؤنٹرزکا گھیراؤ کرلیا۔
ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پرواز نے ساڑھے8 بجے اڑان بھرنا تھی، ابھی 10بجے کے بعد بھی بورڈنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پہلے کراچی سے اسلام آباد کی نجی ایئرلائن کی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیاجس سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
پروازنمبر208سےپرندہ ٹکرانےکاواقعہ طیارےکےٹیک آف کےوقت پیش آیا، طیارےسےپرندہ ٹکرانے کےباعث ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔









