وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں بے پناہ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس لیے اس بار مائنس یوٹیلٹی اسٹورز رمضان پیکج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔
شہباز شریف نے جنوری میں مہنگائی کم ترین شرح پر آنے پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اُن کی ٹیم اور ایف بی آر سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم نے نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔ کہ اس سے امن قائم ہوگا۔ لیکن اس کا حال ہم نے دیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے نوجوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان میں ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔









