0

آج کا خط ایک اور یوٹرن ہے، خرم دستگیر

ن لیگ کے رہنما  خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آج کا خط ایک اور یوٹرن ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی سربلندی چاہتے تو یہ خط نہ لکھتے، تشدد کی سیاست کی ناکامی کے بعد مذاکرات پرانہیں دیکھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے پاس آج بھی موقع ہے خیبرپختونخوا میں گورننس کا اعلیٰ معیار قائم کریں، ریاست کوئی کھلونا نہیں جو کسی لاڈلے کو دے دیا جائے۔

26 نومبرکے حوالے سے یہ لگائے گئے الزامات کے شوائد نہیں لا سکے، صرف الزامات لگائے گئے، کوئی بھی قانون حرف آخر نہیں ہوتا، ہمیشہ بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply