0

تربت میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 35 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تربت میں ہونے والے دھماکے میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply