0

سرکاری حج سکیم، درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا امکان

سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا امکان، فیصلہ آج ہوگا۔

مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا  آج آخری دن ہے جبکہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج  3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراََ بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائیگی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply