0

مزید4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ،موٹر ویز بھی بند

راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  راولپنڈی، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144کا نفاذ6 اکتوبر تک ہو گا جبکہ مری میں4 سے 10 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کھنہ پل انٹرچینج کو فیض آباد جانیوالی سائیڈ سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،جڑواں شہروں میں کل میٹرو سروس بھی معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں موٹروے ایم4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، موٹروےپولیس کے مطابق ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے،اس کے علاوہ موٹروے ایم ون صوابی کے مقام پر بند کردیا گیا،چھچھ ،براہمہ بہتر اور اسلام آباد تک تمام انٹرچینج بند ہیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply