0

پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ نے ججز کو ڈی آئی خان میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ امن و امان بہتر ہونے تک ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کریں گی۔

فیصلے کے مطابق ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے تمام مقدمات اب ڈیرہ اسماعیل خان میں سنے جائیں گے، متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے، تمام متعلقہ عدالتوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، ہائیکورٹ ججز، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے جوڈیشل افسران کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply