سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تنہا ہو گئی ، صرف ایک مہینے کے دوران 84 لوگ دہش تگردی میں شہید ہوئے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے واحد حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ ووٹ لینے والی جماعت کو کیسے مائنس کیا جا سکتا ہے ،حکومت ماحول بدلے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، ملکی مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے ، اسکے لیے تمام لیڈر شپ اور متعلقہ اداروں کو مل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔