جیل حکام نے کار ساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات دیئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ کو عام قیدی خواتین والی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو 5 ستمبر تک کیس چالان جمع کرنے کا حکم دیا ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فارنزک کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھیجی ہے جس کی رپورٹ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے برطانوی لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔