0

پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے کیلئے محکمہ صحت نے

پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرزکی نجی اسپتالوں میں نوکریوں کے خلاف محکمہ صحت پنجاب نے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے طبی عملے کی تفصیل کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں ہی پرائیویٹ پر یکٹس شروع کرانے کا پلان مانگ لیا۔

پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیو یٹ پریکٹس بند کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے محکمہ صحت پنجاب نے پلان مانگ لیا، محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس کے خلاف میدان میں آگیا ہے، سرکاری اسپتالوں کے سربراہان اور ڈاکٹرزنے پلان ماننے سے انکار کر دیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کومراسلہ لکھ دیا،حکومت پنجاب کے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے اکثر اسپتالوں نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا، اکثرسرکاری اسپتالوں نے پرائیو یٹ پریکٹس سسٹم نہیں بنایا۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مندرجات میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس شروع کرائی جانی تھی۔

پرائیویٹ پریکٹس کے لیے سرکاری اسپتالوں میں بورڈ تشکیل دیا جانا تھا، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو نجی پریکٹس کا موقع ملنا تھا،محکمہ صحت پنجاب کا فوری بورڈز تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply