ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبیلائزیشن ریفارمز کے پروگرام کے تحت دی گئی۔
اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کے لئے مالی پیکیج کی منظوری دی۔
دوسری جانب گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے تکنیکی ضمنی گرانٹس کیلئے سمریوں پر ای سی سی نے غور کیا اور فیصلے کیے۔









