0

جنرل ساحر شمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے کیلئے بہت کم وقت اور جواز چاہیے، مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے انڈیا اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply