0

نیویارک میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکی حکام سے ملاقات

نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب سے اہم ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال، عالمی تنازعات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاکستان کا مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنا کرکروڑوں انسانوں کوسزا دینے پر تلا ہوا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیرکسی تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پرالزام لگانا اورحملہ آورطرزعمل اختیار کرنا بذاتِ خود ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، جسے عالمی برادری کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply