0

ملیر جیل کی صورتحال کنٹرول میں ہے، قیدیوں کی گنتی جاری: ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی کے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا، تاہم اب صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کچھ قیدیوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فوری طور پر ریسپانس دیتے ہوئے انہیں روکا اور زیادہ افراد کو فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قیدی اپنی بیرکوں میں موجود ہیں اور ان کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ کتنے قیدی فرار ہوئے، اگر کوئی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیر جیل میں کوئی ہائی ویلیو یا خطرناک ملزم موجود نہیں تھا، جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply