وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ 80 سے 100 قیدی فرار جبکہ ایک دوبارہ گرفتاری کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 46 کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ زلزلے کے وقت قیدیوں کو حفاظتی طور پر جیل کے صحن میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور بعد ازاں دیوارتوڑ کر فرارہو گئے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ملیر جیل میں کوئی ہائی پروفائل قیدی موجود نہیں ہے،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باقی فرار شدہ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور جیل کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔









