کراچی کے علاقے ملیر جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران فرار ہونے والے چار قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جیل کے اندر سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے محرکات اور قیدیوں کے ممکنہ فرار کی منصوبہ بندی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ پر ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔









