0

کراچی، ایک دن میں 8 بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی میں اتوارکی درمیانی شب سے لے کر پیر کی رات تک زلزلے کے 8 جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تازہ ترین جھٹکے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں اتنی بار زلزلے کا آنا غیر معمولی ہے اور اس پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے زلزلوں کی نوعیت اور وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کم شدت کے مسلسل زلزلے زمین میں توانائی کے اخراج کا نتیجہ ہو سکتے ہیں مگران کی نگرانی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply