0

کوئٹہ: کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے گیارہ کان کن جاں بحق

کوئٹہ میں سنجدی کے قریب کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے گیارہ کان کن جاں بحق ہو گئے۔

چیف مائنزانسپکٹر عبدلاالغنی کے مطابق کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن مینجر شامل ہے.

انہوں نے کہا کہ جاں بحق تمام افراد کا تعلق سوات سے ہے،کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply